حید رآباد۔ 17؍دسمبر ( راست ) کل ہند مجلس تعمیر ملت کے زیر اہتمام 64 ویں یوم رحمۃ اللعالمینؐ کے ضمن میں طلباء و مرد حضرات کے لئے مقابلہ قرأت القرآن جو نیر گروپ برائے طلباء 10 سال تا 17 سال اور سینئر گروپ 18 سال سے زائد عمر کے حضرات کیلئے 22؍دسمبر اتوار کو طاہر فنکشن ہال مغلپورہ میں صبح 9 بجے سے منعقد ہوگا۔ اسی طرح طالبات کے لئے جونیر گروپ 10 تا 17 سال اور خواتین کے لئے 18 سے زائد عمر سینئر گروپ
چہارشنبہ 25؍دسمبر کو صبح 9 بجے طاہر فنکشن ہال نزد مغلپورہ پانی کی ٹانکی میں منعقد ہوں گے۔ مقابلہ میں شرکت کی کوئی فیس نہیں ۔ قرآن کی تلاوت کیلئے تجوید سے قرأت کرنی ہوگی۔ ججس کا فیصلہ قطعی ہوگا۔ مقابلہ میں اول دوم سوم آنے والو ں کو نقد انعامات دئیے جائیں گے۔ خواہش مند اپنا نام قاری محمد سلیمان کے فون 9989714522 پر یا قاری محمد عظیم الدین کے فون 9989274880 پر یا 24755230 پر اپنا نام 20؍دسمبر تک لکھواسکتے ہیں۔